


My post content
ایران پر حالیہ اسرائیل حملے کا امت مسلمہ پراثرات
ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے اور امت مسلمہ کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔1۔ کیا ایران کے پاس اسرائیل کے دو سو لڑاکا جہازوں کو روکنے اور گرانے کا کوئی انتظام تھا، 2۔ کیا ایران کے پاس فضائی مقابلہ کیلئے کوئی تیاری تھی۔3۔ صرف میزائیلوں اور ڈرون پر بھروسہ کافی تھا،4۔ کیا ایران کے پاس اسرائیل اور امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ کیا جوہری تنصیبات کوبچانے کی ضد میں ملکی و قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دینا عقل مندی ہے۔ اس جنگ میں ہم نے دیکھا کہ ایران کو سب سے زیادہ نقصان اندر موجودمخبروں اور غداروں نے پہنچایا ہے اور سیکورٹی انتظام انتہائی کمزور نظر آیا اور مقابلے کی سکت میں کئی نقائص تھے۔ سب سے زیادہ افسوس ایرانی اینٹلیجنس کی کمزوری پر کہ اسرائیل نے ایران کی اہم بڑی شخصیات کو کتنی آسانی سے ٹارگٹ کیا۔ ایران کو اپنی سلامتی کیلئے بہت کچھ سوچنا اور کرنا ہو گا، اور ایرانی سیکورٹی کمزوریوں کے پیش نظر پاکستان کو پہلے سے زیادہ محتاط اور تیار رہنا ہو گا۔ سب سے پریشان کن نیتن یاہو کا بڑے اعتماد کے ساتھ ایرانی عوام کو ایرانی حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو نے کا فسادی مشور ہ ہے جوکسی طوفان سے کم نہیں۔ اس مشورے سے لگتا ہے کہ اسرائیل ایران کے حکمرانوں کا موجودہ سیٹ اپ تبدیل کرکے اپنی مرضی کی حکومت ایرانی عوام پر مسلط کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔
MS SHAD
6/10/20251 min read