خوشگوار اذدواجی زندگی سے متعلق نبی کریم ﷺ کی جامع نصیحتیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے تو اسکود رج ذیل چیزوں کا خیال کرنا چاہیے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ،، حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، 1۔لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ عَلَيْهَا۔کوئی عورت بغیر محرم کے سفر نہ کر ےاگر وہ اللہ اور آخرت پر یقین رکھتی ہیے۔(۔ صحیح مسلم:جلد دوم:حدیث نمبر 776 حدیث مرفوع مکررات 20 متفق علیہ 5) ۱۴۷۱۵) عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : (١٤٧١٥) حضرت معاذ بن جبل (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایسی عورت جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے، 2۔ لاَ یَحِلُّ لاِمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ تَأْذَنَ فِی بَیْتِ زَوْجِہَا وَہُوَ کَارِہٌ، کسی عورت کیلئے مناسب /جائزنہیں کہ وہ خاوند کے ناپسندیدہ شخص کو گھر آنے کی اجازت دے، 3۔وَلاَ تَخْرُجَ وَہُوَ کَارِہٌ، اور نہ عورت، خاوند کو ناراض کرکے گھر سے باہر نکلے، 4۔ وَلاَ تُطِیعَ فِیہِ أَحَدًا ، اور نہ عورت، خاوند کے علاوہ کسی اور کی تابعداری کرے، 5۔ وَلاَ تُخَشِّنَ بِصَدْرِہِ اور نہ عورت، خاوند کو سختی پر مجبور کرے، 6۔ وَلاَ تَعْتَزِلَ فِرَاشَہُ اور نہ عورت خاوند کو اپنے بستر سے الگ کرے، 7۔وَلاَ تَصْرِمَہُ اور پھر عورت خاوند کو(سختی و ظلم) پر مجبور نہ کرے 8۔ فَإِنْ کَانَ ہُوَ أَظْلَمُ مِنْہَا فَلْتَأْتِہِ حَتَّی تُرْضِیَہُ اگر خاوند(کسی بات پر) ظلم پر اتر آئےتو عورت اسکو منانے/ راضی کرنے کی کوشش کرے، اب خاوند کو کیا کرنا چاہیے، 9۔ فَإِنْ ہُوَ قَبِلَ مِنْہَا فَبِہَا وَنِعْمَتْ، وہ بیوی کی معذرت کو قبول کرے، یہی اسکے حق میں بہتر ہے کیونکہ 10۔ وَقَبِلَ اللَّہُ عُذْرَہَا وَأَفْلَجَ حُجَّتَہَا وَلاَ إِثْمَ عَلَیْہَا، اللہ رب العزت بھی اس(عورت/بیوی) کا عذر قبول کریں گے اور اس کی دلیل کو موثر بنائیں گے اور اس کے ذمے کوئی گناہ نہ ہوگا۔ 11۔ وَإِنْ ہُوَ أَبَی أَنْ یَرْضَی عَنْہَا فَقَدْ أَبْلَغَتْ عِنْدَ اللَّہِ عُذْرَہَا ، اب اگر خاوند راضی ہونے پر تیار نہیں تو عورت نے اپنا عذر( معذرت) اللہ کے ہاں پہنچا دی۔ [حسن]سنن کبری للبیہقی:جلد نہم:حدیث نمبر 871 12۔قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " آپ ﷺ نے ناپسندیدہ عورت سے متعلق کراہت سے فرمایا، ۔ وامراة غاب زوجها، وكفاها مؤونة الدنيا فتبرجت وتمرجت بعده‏۔، ایسی عورت ے متعلق اور وہ عورت جس کا خاوند کہیں چلا جائے اور وہ اسے دنیاوی ضرورت کا خرچہ بھی دے جائے اور وہ اس کے بعد غیروں کے سامنے بنی سنوری رہے اور ان سے میل جول رکھے۔ (الادب المفرد۔بَابُ الْبَغْيِ)،حدیث۔590)

MS.SHAD

6/10/20251 min read

photo of white staircase
photo of white staircase

My post content