حالیہ جنگ میں ایران نے کیا کھویا، کیا پایا
حالیہ جنگ میں ایران نے کیا کھویا، کیا پایا اسرائیل/امریکہ کے ایک فسادی بیانیہ پر مبنی بارہ روزہ حملوں کی یلغار"کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے" اسکا تجزیہ کریں تو ایران کے کمزور اور مضبوط درج ذیل پہلو ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ 1۔ایران کا کمزور پہلو۔ اس جنگ/حملوں میں ایران فضائی دفاعی لحاظ سے بہت کمزور ملک نظر آیا، نہ ایران کی فضائیہ میں اتنا دم خم تھا کہ وہ اسرائیل کے جدید ترین لڑاکا بمبار کی یلغار کو روک پایا اور نہ انکو گرا پایا ۔ اسرائیلی لڑاکا جہاز بے خطر ایران کی فضائی سرحدوں کو روندتے ہوئے آتے، جہاں چاہتےنشانوں پربم گراتے، جس کو ہلاک کرنا چاہتے اسکو مار کر بحفاظت واپس چلے جاتے تھے۔اسکے مقابلے میں پاکستان کی فضائیہ ایران سے بہت آگے ہے۔ 2۔ بقول نیتن یاہو، کہ ایران ہمیں چالیس سال سے نیست ونابود کرنے کی مسلسل دھمکیاں دیتا آرہا تھا، یہی بات امریکی صدر ٹرمپ نے کہی کہ ہم ایران کی طرف سے تیس سال سے امریکہ مردہ باد کے نعرے سنتے آرہے تھے۔ اب جب ایران ان طاقتوں کو مسلسل للکارتا رہا تو کیا ایران کے پاس ان دونوں ابلیسی طاقتوں اور انکے حواریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت،ٹیکنالوجی اور جدیدجنگی ہتھیار خاص کر مضبوط فضائیہ موجود تھی،تیاری تھی۔؟ نیست و نابود کرنے کی مسلسل زبانی دھمکیوں کا رد عمل ایران اور اسرائیل دونوں نے دیکھ لیا۔ 3۔ کسی بھی ملک کی بقاء کا دارومدار اسکی دفاعی اور حملہ کرنے کی استعطاعت اور صلاحیت پر ہوتا ہے۔ایران نے صرف حملہ کرنے/ میزائیل فائر کرنے کی طرف توجہ دی مگر پاکستان کی طرح اپنے فضائی دفاع کی طرف کماحقہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اسکو کافی نقصان اٹھانا پڑا اور اسرائیل کو بار بار اس پر حملہ آور ہونے کی جرات ہوئی۔ 4۔ایران کا دوسرا کمزور پہلو اسکا خامیوں سے بھرا عالمی جارحانہ طرز سیاست ہے جو مغرب، پاکستان ، عرب ممالک اور کئی ایک مسلم ممالک اسکو ناپسنددیگی سے دیکھتے رہے۔ اگر مشر ق وسطیٰ میں عرب ممالک کو ایران کی طرف سے عدم تحفظ کا احساس نہ ہوتا تو اس خطے میں امریکہ کبھی فوجی اڈے قائم کر نہ پاتا۔ 5۔ امت مسلمہ مشتمل ہے اہل سنت اور اہل تشیع کے باہمی ملاپ و اتحادسے، مگر انقلاب ایران کے بعد ایران کے مذہبی قائدین نے اپنے مفادات کو شیعہ ممالک کے ساتھ روا رکھے اور امت کے دوسری جماعت اہل سنت سے وابستہ ممالک کے ساتھ مخاصمت،انکو نیچا دکھانے اور بد اعتمادی پر مبنی تعلقات رکھے، جس کا امریکہ اور اسرائیل نے خوب فائدہ اٹھایا۔ ایران نے پاکستان پر بھارت کو ترجیح دی جس کا خمیازہ ایران نے حالیہ جنگ میں بہت اٹھایا اور اسکو اصل دوست اور دشمن کی پہچان بھی ہوئی۔ 2۔ایران کا مضبوط پہلو ۔ ایران کا مضبوط پہلو اس کے قائدین،فوج اور ایرانی عوام کا باہمی اتحاد و اتفاق ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کو ایران پر مسلط نہیں ہونے دینا۔ہر جارح طاقتور کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ شکر ہے کہ اس نے میزائیل ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی اگر یہ بھی نہ ہوتا تو آج ایران پر اسرائیل /امریکہ نواز حکومت مسلط ہو چکی ہوتی۔ ان تمام باتوں کے باوجود ایران کو اپنی خامیوں/کمزوریوں کو دور کرنا چاہیے ،امت مسلمہ خاص کر ہمسایہ ممالک پاکستان، خلیج و عرب ممالک کے ساتھ اخلاص کے ساتھ تعلقات استوار و مضبوط کرنے اور یکجا ہو کر امت مسلمہ کے مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ ایران اور اہل ایران کی حفاظت فرمائے ۔آمین
6/25/20251 min read
My post content