قیامت سے قبل کی پیشین گوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آپہنچا ہے

( ایک صدی کے اندر )قیامت سے قبل کی پیشین گوئیوں کے پورا ہونے کا وقت آپہنچا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے قیامت کبریٰ کے برپا ہونے سے قبل اہم واقعات و حادثات و جنگوں کے وقوع پزیر ہونے سے متعلق جو پیشین گوئیاں فرمائی تھیں ان میں سے بہت سی پوری ہو چکی اور کچھ ابھی پوری ہوتے نظر آرہی ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔ قیامت اس وقت تک نہیں قائم ہو گی جب تک مسلمان یہودیوں سے جنگ نہ کر لیں (لَاتَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ الْيَهُودَ۔)۔ موجودہ دور کی پہلی پیشین گوئی پوری ہو چکی ہے کہ قرب قیامت سے قبل یہ جنگ کا میدان شام اور اس سے ملحقہ کا علاقہ ہو گا۔(اس وقت فلسطین و اسرائیل و شام ولبنان و عراق و ایران کا علاقہ میدان جنگ بن چکا ہے۔ دوسری اہم پیشین گوئی بھی جو پرندوں کی مانند اڑنے والے ہتھیاروں سے متعلق ہے وہ بھی پوری ہو گئی ہے۔صحیح مسلم کی مرفوع حدیث ۔ (جلد سوم:حدیث نمبر 2780 ) میں ہے کہ( دور فاروقی میں) کوفے کا ایک شخص جو سرخ آندھی کو دیکھ کر قیامت آگئی ،قیامت آگئی کا شور کررہا تھا تو مشہور صحابی رسول ﷺ عبد اللہ بن مسعود(ر) نے اسکو قیامت برپا ہونے سے قبل کے اہم واقعات و حادثات کے وقوع پزیر ہونے کے بارے میں دیکھ کر فرمایا کہ جب تک دنیا کی خطرناک جنگ جس میں پرندوں کی مانند ( لڑاکا جہاز،میزائیلوں،راکٹوں اورڈرون) کا استعمال شروع نہ ہو جائے قیامت نہیں آنے والی۔ اور یہ خطرناک جدید جنگ زرو شور سے جاری ہے جس سے متعلق کی خبریں ہم روزانہ سن اور دیکھ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ بتایا گیا کہ یہ ایسی جنگ ہو گی کہ اس میں مال غنیمت کے حاصل ہونے کا کوئی تصور نہیں ہو گا۔ تیسیر ی پیشین گوئی بھی پوری ہونے والی ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں بالآخر مسلمان فتح یاب ہوں گے۔ اہم واقعہ اس موجودہ جنگ میں مسلمانوں کی فتح ہونا باقی ہے۔اسرائیلی یہودیوں سے جنگ اس وقت جاری رہے گی جب تک مسلمان فتح حاصل نہ کرلیں اور پھتروں کے پیچھے یہودیوں کا قتل عام نہ کردیں۔ چوتھی پیشین گوئی اس وقت پوری ہو گی جب مسلمان اس فتح فلسطین وبیت المقدس کا جشن منا رہے ہوں گے تو اسرائیل کا آخری مددگار جس کو یہود مسیح دجال کہتے ہیں ، بنو اسحاق کی نسل سے اسکا تعلق ہو گا ایک آنکھ سے کانا دجال کی شکل میں کا ظہور پزیر ہو گا اور علاقہ اصفہان میں پھیلےستر ہزار یہود ی اسکی کمان کے نیچے نمودار ہوں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ روز اول سے لیکر قیامت کے برپا ہونے تک دنیا نے اس سے بڑا فتنہ و فساد نہیں دیکھا ہو گا۔ آپ ﷺ نے اس بڑے فتنے سے بچنے کی دعائیں بھی سکھائی ہیں خاص کر جمعہ المبارک کے روز سورہ الکھف کی پہلی اور آخری دس آیات جو بھی پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسکو فتنہ دجال سے محفوظ رکھے گا۔ پانچویں پیشین گوئی ظہور مہدی نزول عیسیٰ ؑ سے متعلق ہے جو پوری ہونے باقی ہے ان کے سچ ثابت ہونے کا بھی وقت قریب آ پہنچا ہے۔حضرت عیسی ؑ کے ہاتھوں دجال کےقتل اور انکی بددعا سے فتنہ یاجوج ماجوج (موجودہ چینی ملحد/کمیونسٹ سی پیک کے دعویدار جو دنیا کی معیشت پر چھاجائیں گے ) کا خاتمہ ہو گا۔ ہم موجودہ دور کے مسلمانوں کا بھی امتحان شروع ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جب تک ہم زندہ ہیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو فتنہ یہود و نصاری،فتنہ دجال، فتنہ یاجوج ماجوج اور کے معاونین و مدگاروں اور ان جیسی حرکتوں کرنے والوں سے محفوظ و مامون رکھے۔ آمین (ایم ایس شاد

MS.SHAD

6/10/20251 min read

white concrete building during daytime
white concrete building during daytime

My post content